اہم خبریں

بالی ووڈ کی جان سمجھے جانےوالے اداکار دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔۔ اچانک موت پر بالی ووڈ میں سوگ،افسوسناک خبر

بھارتی اداکار اور معروف رئیلٹی شو بگ باس سیزن 13 کے فاتح سدھارتھ شکلا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق 40 سالہ سدھارتھ کو ممبئی کے کوپر اسپتال لایا گیا جہاں ان کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

اسپتال انتطامیہ کیجانب سے میڈیا کو بتاگیا کہ سدھارتھ کو صبح 11 بجے مردہ حالت میں اسپتال لایا گیا تھا، ابتدائی رپورٹس بتاتی ہیں کہ اداکار کی موت دل کا دورہ پڑنے کے باعث ہوئی۔سدھارتھ کی موت کی خبر بالی وڈ انڈسٹری سمیت ان کے مداحوں کے لیے بھی انتہائی حیران کن ہے، شوبز شخصیات کی جانب سے اداکار کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

خیا ل رہے کہ سدھارتھ شکلا نامور فلم ہمپٹی شرما کی دلہنیا سمیت کئی بھارتی فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں۔ یہی نہیں سدھارتھ شکلا نے خطروں کے کھلاڑی، جھلک دکھلا جا سیزن 6 اور بگ باس کے سیزن 13 میں بھی حصہ لیا اور بگ باس کے سیزن 13 کے فاتح بھی ٹھہرے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago