بین الاقوامی

نورا فتحی کس لڑکے کا شادی کے لیے انتظار کررہی ہیں

ممبئی (ویب ڈیسک) کینیڈین نژاد بھارتی اداکارہ اور ماڈل نورا فتیحی نے دلچسپ خواہش کا اظہار کیا ہے کہ وہ سیف اور کرینہ کے بیٹے کمسن تیمور علی خان سے شادی کی خواہش مند ہیں۔

بھارتی رئیلیٹی شو بگ باس سے شہرت حاصل کرنے والی نورا فتیحی نے اداکارہ کرینہ کپور کے ویب شو وویمن وانٹس میں شرکت کی۔  

شو میں جب کرینہ کپور نے نورا کو بتایا کہ وہ اور ان کے شوہر سیف علی خان ان کے ڈانس موو سے متاثر ہیں تو نورا نے اس پر ان کا شکریہ ادا کیا۔نورا نے کرینہ سے کہا کہ امید کرتی ہوں گی تیمور جب بڑے ہوجائیں گے تو ہم تیمور اور میری منگنی یا شادی سے متعلق سوچ سکتے ہیں۔

نورا کے جواب نے کرینہ کو چند لمحوں کے لیے لاجواب کردیا لیکن کچھ دیر بعد وہ ہنس پڑی اور نورا فتیحی سے کہا کہ ابھی وہ چار سال کا ہے، میرا خیال ہے اس حوالے سے ہمیں ابھی بہت طویل سفر طے کرنا ہے۔نورا فتیحی نے مسکراتے ہوئے جواب دیا کہ ٹھیک ہے میں انتظار کروں گی۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago