اہم خبریں

پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں ایسا جدید ترین ائیر کرافٹ شامل کہ دشمن پر لرزہ طاری ہوگیا

اسلام آباد (آن لائن) پاک بحریہ کے فضائی بیڑے میں پہلا جدید لانگ رینج میری ٹائم پیٹرول جیٹ ایئرکرافٹ شامل کر لیا گیا ۔ ترجمان پاک بحریہ کے مطابق امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔تقریب کے آغاز سے قبل نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا۔

نیول چیف نے کشمیری حریت رہنما سید علی گیلانی کے لئے دعائے مغفرت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوے امیرالبحر ایڈمرل محمد امجد خان نیازی نے کہا پاک بحریہ عصر حاضر کے چیلنجز کا ادراک رکھتے ہوئے حربی آلات کو جدید تر بنانے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے کہا پاک بحریہ محفوظ بحری ماحول کو یقینی بنانے اورملکی بحری سرحدوں کی حفاظت کے لئے ہمہ وقت تیار ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق شامل کیا جانے والاجہاز برازیل کا تیار کردہ دوہرے انجن والا ایمبریئر جیٹ ایئرکرافٹ ہے۔ اس نوع کے جہازدنیا بھر میں فضائی آپریشنز کے لئے استعمال کئے جا رہے ہیں۔ پاک بحریہ مستقبل میں اس نوع کے مزید دو جہاز فضائی بیڑے میں شامل کرے گی۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago