اہم خبریں

پاکستان میں نئی ائیر لائن کے آغاز کا فیصلہ

اسلام آباد (این این آئی)لیکسن گروپ اور ائیر عربیہ نے مشترکہ طور پر پاکستان میں نئی ائیر لائن کے آغاز کا فیصلہ کیا ہے اس حوالے سے وزیراعظم عمران خان سے چیئرمین ائیر عربیہ شیخ عبداللہ بن محمد الثانی نے ملاقات کی ۔

اعلامیے کے مطابق ابتدائی طور پر پاکستان میں مختلف ڈومیسٹک روٹس پر پروازیں چلائی جائیں گی، بعد ازاں فلائٹ آپریشن کو بین الاقوامی سطح تک لے جایاجائے گا۔لیکسن گروپ کے چیئرمین اقبال علی لاکھانی کا کہنا ہے کہ انہیں خوشی ہے کہ ان کا گروپ ائیر عربیہ کے ساتھ مل کر پاکستان میں ائیرلائن کا آغاز کرنے جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے پاکستان کی ٹریول اور ٹورازم کی صنعت کو فائدہ ہو گا اور لوگوں کو روزگار ملے گا۔ ائیر عربیہ گروپ کے چیئرمین شیخ عبداللہ بن محمد الثانی کا کہنا ہے کہ نئی ائیر لائن سے لوگوں کو معیاری اور کم قیمت سفری سہولتیں حاصل ہوں گی۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago