اہم خبریں

ایک بار پھر بڑی تبدیلی۔۔ 4 اہم ترین وزیروں کی چھٹی۔۔ کون سے بڑے شامل ہیں ؟بڑی خبر

 بڑی سیاسی اور انتظامی تبدیلیوں کا امکان ظاہر کردیا گیا ، پہلے مرحلے میں متوقع طور پر 4 وزرا کے قلمدان تبدیل کیے جائیں گے ، چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو بھی ایک سے دو روز میں تبدیل کردیا جائے گا۔

میڈیا ذرائع کے مطابقصوبائی وزیر لیبر عنصرمجید کا قلمدان تبدیل کیا جاسکتا ہے ، اس کے علاوہ سینئر وزیر عبدالعلیم خان کی وزارت کا قلمدان بھی تبدیل کیے جانے کا امکان ہے جب کہ وزیر ایکسائز حافظ ممتاز کی وزارت کے قلمدان کی تبدیلی بھی متوقع ہے ، صوبائی وزیر پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کی وزارت کے قلمدان میں بھی تبدلی ہوسکتی ہے.

ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ چیف سیکرٹری پنجاب کا تبادلہ بھی ہوسکتا ہے ، مرکز میں تعینات سیکرٹریز کے نام تبدیلی کے لیے زیر غور ہیں جن میں سے چیف سیکریٹری کے لیے سرداراحمد نواز سکھیرا اور یوسف نسیم کھوکھر کا نام زیر گردش ہے ، آئی جی پنجاب کے لیے محسن بٹ ، عامرذوالفقاراور اے ڈی خواجہ کے نام زیرغور ہیں ، اسی طرح گریڈ 21 کے راؤ سردار کو اہم ذمہ داری ملکے کا امکان ہے۔

ذرائع کی جانب سے دعویٰ کیا گیا ہے کہ چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کو ایک سے دو روز میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے ، جس کے لیے وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے چیف سیکرٹری اور آئی جی کے ناموں کا پینل وفاق کو بھیج دیا ہے۔

مزید یہ بھی بتایا گیا ہے کہ صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت دیگر شہروں کے پولیس چیف اور اعلیٰ انتظامی افسران بھی تبدیل ہوں گے ، پنجاب کے اعلیٰ عہدوں پر وفاق سے تعیناتی کی جاتی رہی ہے لیکن اس بار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کسی سے مشورے کے بغیر کیے گئے اپنے فیصلے سے وفاق کو آگاہ کردیا ہے۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago