اہم خبریں

سعودی عرب جانے والوں کے لئے خوشخبری

پابندی ختم
سعودی حکومت نے اپنی سرحدیں کھولنے اور بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دیریاض (8اگست2021) سعودی عرب نے عمرہ زائرین کو بڑی خوشخبری سنا دی، سعودی حکومت نے اپنی سرحدیں کھولنے اور بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے بیرون ملک سے عمرہ زائرین کو آنے کی اجازت دے دی ہے۔ یہ سلسلہ 9 اگست سے شروع کر دیا جائے گا۔ ابتدائی طور پر ہر ماہ 60 ہزار افراد کو عمرہ کی اجازت ہوگی۔سعودی میڈیا کے مطابق عمرہ کیلئے آنے والوں کیلئے کورونا ویکسین لازمی ہوگی جبکہ سفری پابندی والے ممالک کے شہریوں کو سعودی عرب پہنچ کر قرنطینہ کرنا ہو گا۔ سعودی عرب نے سائنو فارم اور سائنو ویک ویکسین لگوانے والوں کو آنے کی اجازت بھی دیدی ہے۔ تاہم سائنو فارم اور سائنو ویک لگوانے والوں کو بوسٹر ڈوز بھی لگوانا ہوگی۔ اس سلسلے میں درخواستوں کی وصولی جلد شروع کر دی جائے گی۔

سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ عمرے کی اجازت دینے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ اس میں عازمین کی تعداد میں ہر ماہ بتدریج 60 ہزار کا اضافہ کر دیا جائے گا جسے آہستہ آہستہ 20 لاکھ تک لے جانے کی کوشش کی جائے گی۔بیان میں کہا گیا ہے کہ جو غیر ملکی عمرہ کی سعادت حاصل کرنا چاہتے ہیں انھیں اپنی درخواست کیساتھ عالمی وبا سے بچاؤ سے حفاظتی ٹیکوں کا تصدیق شدہ سرٹیفکیٹ لگانا لازمی ہوگا۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago