اہم خبریں

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سکواڈ کا اعلان ہونے کےبعد ہی راشد خان نے کیوں استعفیٰ دیا ، وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے پسند کا سکواڈ نہ ملنے پر افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کپتان راشد خان نے عہدے سے استعفا دے دیا ہے۔

تفصیلات کےمطابق ٹوئٹر پر جاری بیان میں راشد خان نے کہا انہیں ٹی 20ورلڈ کپ کیلئے ٹیم کی سلیکشن پر تحفظات تھے۔ ان کا موقف ہے کہ ٹیم کی سلیکشن پر مجھے اعتمادمیں نہیں لیا گیا۔ راشد خان نے کہا کہ کپتان کی حیثیت سے ٹیم کی سلیکشن میں میری شمولیت میرا حق ہے۔

افغان کرکٹ بورڈ نے جس ٹیم کا اعلان کیا اس کیلئے مجھ سے مشاورت نہیں کی گئی۔انہوں نے کہا میں افغان ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان کے عہدے سے ابھی مستعفی ہو رہا ہوں۔ افغانستان کیلئے کھیلنا میرے لیے ہمیشہ قابل فخر رہے گا۔

Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago