اہم خبریں

بارش نے تبا ہی مچا دی۔۔ ہر طرف پانی کہیں افراد جاں بحق۔۔۔تشویشناک خبر آ گئی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)بارشیں اللہ پاک کا ایک خاص کرم ہوتی ہیں لیکن ہمارے ہاں بارشوں کے پانی کو سٹور کرنے کا کوئی خاص بندوبست نہیں ہے جس کی وجہ سے ہم بارشوں کے پانی سے فائدہ اُٹھانے کی بجائے نقصان اُٹھاتے ہیں اب اورنگی ٹاؤن ایم پی آر کالونی میں مکان کی دیوار گرگئی۔

جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بحق ہوگئے۔ریسکیو حکام واقعے کی اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پہنچے اور چاروں کی باڈیز عباسی شہید اسپتال منتقل کردیں۔ مرنے والوں میں 3 بچے اور ان کی ماں شامل ہے۔ ہلاک ہونے والے چاروں افراد کی شناخت 4 سالہ بشیر، 7سالہ مبینہ، 10 سالہ نصیب اور 28 سالہ سید خاوا زوجہ رسول سعید کے ناموں سے ہوئی۔متاثرہ مکان کا جائزہ لینے کیلئے پولیس پہنچ گئی۔ ایس ایس پی ویسٹ سہائے عزیز کے مطابق واقعہ مکان میں پانی بھر جانے کی وجہ سے پیش آیا، حادثے میں ماں اور اس کے تین بچے جاں بحق اور دو زخمی ہوئے جبکہ ایک محفوظ رہا۔علاقہ مکین کے مطابق گھر کی دیوار نجی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوار کی وجہ سے گری، پہاڑ پر بنی ہاؤسنگ اسکیم کی دیوار بارش کے دوران گری تو گھر میں بچے سورہے تھے، رات بھر جدوجہد کرکے بچوں اور خاتون کی باڈیز کو باہر نکالا۔ دوسری جانب وفاقی ملازمین کی رینٹل سیلنگ میں 44فیصد اضافہ کی سمری وزیر اعظم کو ارسال ، مالکان نے کرائے بڑھا دیئے، ملازمین مو جودہ شرح اور حقیقی کرایہ کا فرق اپنی جیب سے ادا کرتے ہیں ، روزنامہ جنگ رانا غلام قادر کی شائع خبر کے مطابق وزارت ہا ئوسنگ و تعمیرات نے وہ سر کاری ملازمین جنہوں نے پر ائیویٹ مکان ہائر کئے ہوئے ہیں ان کی رینٹل سیلنگ میں اضافہ کیلئے سمری وزیر اعظم کو منظوری کیلئے بھیج دی ہے۔

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago