سیاست

کیا آپ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو ا پنی کابینہ میں شامل کریں گے؟ طا لبا ن نےحکومت پاکستان کو امتحان میں ڈال دیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) خیال رہے کہ طالبان نے 15 اگست کو کابل پر قبضہ کرنے کے بعد گزشتہ روز عبوری حکومت کے قیام کا اعلان کیا ہے۔      طا لبا ن کی جانب سے افغانستان میں حکومت تشکیل دی جا چکی ہے جبکہ چین نے افغانستان میں قائم طا لبا ن کی نئی حکومت کو بھر پور امداد کی یقین دہانی بھی کروائی ہے۔

تاہم اب ایک انکشاف سامنے آیا ہے جس سے آپ بھی لاجواب ہو جائیں گے، وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے دعویٰ کیا ہے کہ طا لبا ن کو کابینہ میں عبداللہ عبداللہ اور حامد کرزئی کو شامل کرنے کا کہا تھا جس پر انہوں نے جواب دیا کہ کیا آپ نواز شریف اور آصف علی زرداری کو اپنی کابینہ میں شامل کریں گے؟ نجی نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طا لبا ن ایک حقیقت ہیں، ضروری نہیں کہ وہ ہمارے مشوروں پر چلیں۔شیخ رشید نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم عمران خان اہم کردار ادا کر رہے ہیں، عمران خان نے اشرف غنی کو سمجھایا تھا لیکن وہ نہیں سمجھے، عمران خان نے مجھے کہا تھا کہ اشرف غنی کے ساتھ بہت برا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ افغانستان میں طا لبا ن کے آنے سے بھارت کو بہت دھچکا لگا ہے۔ پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ افغانستان کو جو تعاون درکار ہو گا ہم کریں گے۔ جغرافیائی طور پر افغانستان کی پوزیشن بہت اہم ہے۔جبکہ چین نے افغانستان کیلئے اجناس ، ادویات اور ویکسین کی صورت میں  بڑی امداد کا اعلان کردیا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق چینی وزیر خارجہ وانگ ژی نے کہا ہے چین کی جانب سے افغانستان کو تین کروڑ 10 لاکھ ڈالر مالیت کی اجناس امداد کی صورت میں فراہم کی جائیں گی۔ اس کے علاوہ افغانستان کو موسمِ سرما کیلئے ضروری سامان، ادویات اور ویکسین بھی دی جائے گی۔

Ali Goher

Share
Published by
Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago