اب ہو گا سارا حساب۔۔چیف جسٹس پاکستان کا تحریک انصاف کے اہم رہنما کو بڑا جھٹکا پوری پارٹی کے پسینے نکل گئے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے اہم ترین وفاقی وزیر کی شامت آ گئی ، سپریم کورٹ نے بڑا حکم جاری کر دیا چیف جسٹس پاکستان جسٹس گلزار احمد نے وفاقی وزیر خسرو بختیار اور ان کے بھائی وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بخت کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق درخواستوں کی سماعت کے لئے 3 رکنی بینچ تشکیل دے دیا۔

جسٹس عمر عطا بندیال، جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس محمد علی مظہر پر مشتمل بینچ 16 ستمبر کو خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت کے خلاف درخواستوں کے علاوہ چئیرمین نیب و ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواستوں کے ساتھ چیئرمین نیب اور ڈی جی نیب کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بھی سماعت کرے گا۔ واضح رہے کہ ایڈووکیٹ احسن عابد نے خسرو بختیار، ہاشم جواں بخت اور چئیرمین نیب کے خلاف درخواستوں دائر کی تھیں۔ اس سے قبل انہوں نے الیکشن کمیشن میں بھی دونوں بھائیوں کی نااہلی کے لئے درخواست دائر کی تھی لیکن الیکشن کمیشن نے اسے ناقابلِ سماعت قرار دے دیا تھا۔ دوسری جانب پنجاب کابینہ میں رد و بدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب کابینہ کے کئی وزرا کے محکموں میں ردوبدل کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ جہانگیر ترین گروپ کے وزرا سے قلمدان واپس لیے جانے کا امکان ہے جبکہ صوبائی وزیر نعمان لنگڑیال اور اجمل چیمہ سے وزارتیں واپس لی جا سکتی ہیں۔ اس کے علاوہ حافظ ممتاز کی وزارت میں بھی ردوبدل کا امکان ہے۔ پنجاب کابینہ کے 3 سے 4 دیگر وزرا کے محکموں کی تبدیلی بھی متوقع ہے۔ وزیر محنت انصر مجید نیازی کا ممکنہ تبدیلی کی زد میں آنے کاامکان ہے ، وہ اپنے تنقیدی رویے کا کابینہ اجلاس میں برملا اظہار کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *