اہم خبریں

غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری!آٹا اب صرف 20 روپے کلو میں فروخت ہوگا

لاہور (نیوزڈیسک) مہنگائی کےاس دور میں غریب عوام کیلئے بڑی خوشخبری سامنے آگئی ،آئی ایم پاکستان ورلڈ وائڈ مومنٹ نے ملک میں آٹا 20 روپے فی کلو فروخت کرنے کا اعلان کردیا.

آئی ایم پاکستان ورلڈ وائیڈ مومنٹ کے چیئرمین سید احمد علی نے اسلام اباد میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ آٹا کم قیمت میں فروخت کرنے کے لئے ایک میکنزم بنا رہے ہیں، آئندہ چند دنوں میں 20روپے فی کلو آٹا فروخت کرنا شروع کر دیا جائیگا۔

انہوں نے کہا ہم پاکستان میں آٹا سستے دام میں فروخت کر کے ملک کی خدمت کریں گے، ہم بیرون ملک مقیم پاکستانی چاہتے ہیں کہ پاکستان میں غریب کے حالات بہتر ہوں، آٹے کی قیمت کم اس لئے کر رہے ہیں کہ غریب باقی بچنے والے پیسوں سے اپنی دیگر ضروریات پوری کرسکیں۔

تنظیم کی کور کمیٹی کے سربراہ ڈاکٹر عطا نے کہا کہ ہم لون فری پاکستان کے منصوبے پر بھی کام کررہے ہیں، قرضے اتارنے کیلئے ہم بیرون ملک مقیم پاکستانی اپنا بھر پور کردار ادا کرینگے۔

newsavail

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago