اہم خبریں

’وادی پنج شیر میں پاکستان کے یہ دو فوجی بھی ما ر ے گئے‘ بھارت کے ریٹائرڈ میجر جنرل نے اداکار شان اور گلوکار عمیر جسوال کی یہ تصویر شیئر کردی، مذاق بن گیا

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) بھارت کے ریٹائرڈ میجر جنرل ہرشا ککڑ نے پاکستان مخالف پرا پیگنڈ ے کیلئے حقائق کو مسخ کرنے میں تمام حدیں پار کردیں۔ اداکار شان شاہد اور گلوکار عمیر جسوال کو پاک فوج کے افسر قرار دے کر ان کے افغانستان کی وادی پنج شیر میں ما رے جانے کا دعویٰ بھی کردیا۔

یہ کہانی میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی کے ایک ٹویٹ سے شروع ہوئی۔ میجر جنرل (ر) ہرشا ککڑ نے اپنے ٹویٹ میں میجر جنرل (ر) جی ڈی بخشی کی ٹویٹ کا عکس شیئر کیا جس میں انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ پنج شیر وادی میں لڑ ائی کے دوران پاکستان کے ایس ایس جی کمانڈوز کو بھاری جانی نقصان اٹھانا پڑا ہے۔ پنج شیر میں پاکستان کے سات سینئر افسر، 12 جونیئر افسر اور 75 کمانڈوز شہید ہوئے جب کہ پانچ افسران ، نو جونیئر کمیشنڈ افسر اور 160 کمانڈوز ز خمی ہوئے۔ جی ڈی بخشی کے اس ٹویٹ کے جواب میں ’فوجی ڈاکٹر‘ نامی ٹوئٹر ہینڈل نے اداکار شان شاہد، بلال اشرف اور گلوکار عزیر جسوال کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ میجر اعجاز (شان شاہد) اور کیپٹن جعفر (عزیر جسوال) اس کے سکول کے دنوں کے کلاس فیلوز ہیں جو پنج شیر میں شہید ہوئے۔ انہیں پشاور میں دفن کیا گیا۔ آئی ایس پی آر ان ہلا کتو ں کو چھپانے کی کوشش کر رہا ہے لیکن یہ دونوں بہادروں کی طرح لڑے اس لیے ان کی خدمات کی تحسین کی جانی چاہیے، یہ پاک فوج کی بے انصافی ہے۔ ہرشا ککڑ کے اس ٹویٹ کے جواب میں اداکار شان شاہد خود میدان میں آئے اور انہوں نے اپنی فوجی وردیوں والی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا ’ بارڈر کے دوسری طرف سے ہیلو۔‘

Ali Goher

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago