بین الاقوامی

سنا ہے پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے،نیوزی لینڈ کے کھلاڑی پہلی مرتبہ پاکستان میں کرکٹ کھیلنے کیلئے پرجوش

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی )نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے بیٹسمین ٹام بلینڈل کا کہنا ہے کہ ہمارے اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔ سنا ہے کہ پاکستان ایک خوبصورت ملک ہے، جہاں کرکٹ کھیلنے کے منتظر ہیں۔

ٹام بلینڈل نے کہا کہ پاکستان محدود طرز کی کرکٹ کی ایک بہت اچھی ٹیم ہے۔ ہوم ٹیم آسان حریف نہیں ہوگی۔ یہ سیریز ہمارے لیے ایک اچھا تجربہ ثابت ہوگیدوسری جانب پاکستان اور نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 17ستمبر کو راولپنڈی کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا ،

شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین ون ڈے انٹرنیشنل سیریز کے تین میچز 17، 19 اور 21 ستمبر کو پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔ پانچ ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچز 25 ستمبر سے قذافی اسٹیڈیم لاہور میں شروع ہوں گے ۔

Muhammad Kashif

Share
Published by
Muhammad Kashif

Recent Posts

حجامہ کئی بیماریوں کے علاج میں معاون ! لیکن کیسے؟

پاکستان (نیوز اویل)، حجامہ ایک قدیم طبی عمل ہے جس میں جسم کے مخصوص نقاط…

3 months ago

بجلی کا بل زیادہ آرہا ہے تو خواتین یہ کام کریں ۔۔ بجلی کے بل میں بچت کرنے کی یہ آسان ٹپ آپ کو فائدہ پہنچائے گی

پاکستان (نیوز اویل)، خواتین بجلی کے بل میں بچت کے لیے کئی کام کر سکتی…

3 months ago