کیسی لگی تبدیلی۔۔عمران حکومت کا شرمناک کارنامہ منظر عام پر آ گیا۔۔۔ 71 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا۔۔بڑی خبر

پی ٹی آئی حکومت نے 71 سالہ گردشی قرضوں کا ریکارڈ توڑ دیا ،پاور سیکٹر کے گردشی قرضوں میں مسلسل اضافہ نے سابقہ ریکارڈ توڑ دئیے ۔

ذرائع کےمطابق گردشی قرضے 2 ہزار 324 ارب روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ،،قیام پاکستان سےاگست 2018 تک گردشی قرضہ ایک ہزار 148 ارب روپے تھا۔ رپورٹس کے مطابق جولائی 2021 کے ایک ماہ میں گردشی قرض میں 44 ارب روپے کا اضافہ ہوا ،،موجودہ حکومت کے 35 ماہ میں سرکلر ڈیٹ ایک ہزار 176ارب روپے بڑھا ہے۔

اگست 2018 میں سرکلر ڈیٹ کا حجم ایک ہزار 148 ارب روپے جبکہ جون 2021 تک سرکلر ڈیٹ کا حجم 2 ہزار 280 ارب روپے تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *