ملک میں انجینئرز کی تعداد میں پچھلے 3سال کے دوران مسلسل کمی

کراچی(این این آئی)ملک میں انجینئرز تعداد پچھلے تین سال میں مسلسل کمی ،بائیس کروڑ آبادی ملک میں تین لاکھ انجینئرز تعداد کو نہ ہونے کے برابر قرار 90ہزاربیروزگار ،ملازمتیں ہی نہیں لوگ کیوں آئیں، 2018 نئے آنے والے انجینئرز تعداد 27482تھی جو 2021 میں کم

ہوکر 15026 آگئی، انجینئرنگ کونسل دستاویزات مطابق 2018 انجینئرز کی تعداد اگر 27482 تھی تو اگلے سال یہ 22880ہو گئی، 2020 میں یہ مزید کم ہو کر17299ہو گئی اور 30جون 2021 کو یہ تعداد مزید کم ہو کر 15026پر آگئی، اس وقت ملک میں رجسٹرڈ انجینئرنگ کی تعداد 2لاکھ 28ہزار 965ہے جبکہ پروفیشنل انجینئرنگ کی تعداد 91ہزار 400ہے، ذرائع کے مطابق ان انجینئرز میں ایک لاکھ انجینئرز بیرون ممالک میں کام کر رہے ہیں ، پاکستان میں 90ہزار انجینئرز بیروزگار ہیں ، انجینئرز جو ڈویلپمنٹ سیکٹر میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں حکومت کو اس شعبہ پر خرچ کرنا چاہئے،اگر یہی صورتحال رہی تو ملک میں انجینئرز کا بحران پیدا ہو جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *