لندن ( مانیٹرنگ، آن لائن ) برطانوی وزیراعظم اور وزراء کی جانب سے ای سی بی کو دورہ پاکستان کے لئے راضی کرنے کی کوششیں جاری ہیں ، جس سے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے دورہ پاکستان کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔
پاکستانی شائقین کرکٹ کے لئے بڑی خبر، انگلینڈ کے دورہ پاکستان کا امکان پیدا ہو گیا

اس حوالے سے برطانیہ حکومتی ارکاناور انگلش کرکٹ بورڈ میں بات چیت چل رہی ہے، اس سے قبل خبر آئی تھی کہ برطانوی وزیراعظم بورس جونسن انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی ) کی جانب سے پلیئرز ویلفیئر کے نام پر دورہ پاکستان سے انکار کیے جانے پر انتہائی ناخوش ہیں۔
برطانوی ٹائمز اخبار کے مطابق بورس جونسن اور ان کی کابینہ کے سینئر ارکان کا خیال ہے کہ انگلش کرکٹ بورڈ نے وزیراعظم ہاؤس اور کلچرل منسٹری سے مشورہ مانگا تھا تاہم دورہ پاکستان سے انکار کرکے یکطرفہ سنایا جس کے باعث پاکستان اور برطانوی حکومتوں کے مابین تعلقات خراب ہوئے ہیں۔