حکومت نے منی سروس بیورو کے ذریعے ترسیلات زر کو قانونی قرار دے دیا

کراچی(این این آئی)حکومت نے منی سروس بیورو کے ذریعے ترسیلات زر کو قانونی قرار دے دیا۔سرکاری دستاویز کے مطابق بیرون ملک سے ایکسچینج کمپنیوں اور منی ٹرانسفر آپریٹرز کے ذریعے ترسیلات زر کو قانونی قرار دیدیا ہے ۔ ایف بی آر نے ان اداروں کے ذریعے ترسیلات کے خلاف تمام اپیلیں بھی واپس لے لی ہیں۔منی سروس بیورو کے ذریعے بیرون ملک سے ترسیلات زر میں دستیاب ٹیکس چھوٹ کو بھی قانونی حیثیت دے دی گئی ہے۔ دیگر چھوٹے متعلقہ اداروں کے ذریعے منی ٹرانسفر کو بھی بنکوں کے ذریعے ترسیل کا درجہ دے دیا گیا۔دستاویز کے مطابق ایف بی آر نے اس ضمن میں اسٹیٹ بنک سرکلر نمبر 5 کا حوالہ دیا ہے۔ یہ اقدام ترسیلات زر کی بغیر رکاوٹ حرکت پذیر کو یقینی بنانے کے لیے ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *