ارجنٹ پاسپورٹ1دن میں حاصل کرنےکی فیس دگنی کردی گئی

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک /این این آئی)وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا ہے کہ ارجنٹ پاسپورٹ1دن میں حاصل کرنےکی فیس دگنی کردی گئی ہے۔اسلام آباد میں وزیرِداخلہ شیخ رشید احمد نے پیر کو صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ارجنٹ پاسپورٹ1دن میں حاصل کرنےکی فیس دگنی کردی گئی۔عام طریقہ کار کے ذریعے 8 روز میں پاسپورٹ حاصل کرنے کی فیس 5 ہزار روپے ہے

۔قبل ازیں وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کا مذاکرات سے متعلق معاملے میں کوئی کردار نہیں ،اگر افغان طالبان کوئی مذاکرات کررہے ہیں تو میرے نوٹس میں نہیں ،اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے،وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے جو لوگ ہتھیار چھوڑ کر پاکستان کے آئین اور قانون پر یقین رکھیں گے، اس سے بات چیت ہوسکتی ہے، جو لوگ دہشت گرد ہیں ان سے بات نہیں ہوسکتی،جعلی شناختی کارڈ سے متعلق لاتعداد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد جعلی شناختی کارڈ کے معاملے میں 136 افسران کا معطل کردیا ہے،افغانستان میں آن لائن ویزا جاری کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں،بھارت اور صومالیہ کے علاوہ دوسرے ممالک سے آنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو کلیئرنس کے بعد ویزا میں چند دن کی توسیع دیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے اور اس میں وزارت داخلہ کا کوئی کردار نہیں ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ اگر افغان طالبان کوئی مذاکرات کررہے ہیں تو میرے نوٹس میں نہیں اور اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اس کا وزارت داخلہ سے کوئی تعلق نہیں ہے، وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے کہ جو لوگ ہتھیار چھوڑ کر پاکستان کے آئین اور قانون پر یقین رکھیں گے، اس سے بات چیت ہوسکتی ہے، لیکن جو لوگ دہشت گرد ہیں ان سے بات نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ جعلی شناختی کارڈ سے متعلق لاتعداد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد جعلی شناختی کارڈ کے معاملے میں 136 افسران کا معطل کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ نادرا کے 90 افسران کے خلاف انکوائری جاری ہیں جبکہ تقریباً 300 افسران کو چارج شیٹ جاری کردی گئی ہے۔انہوں نے کہا کہ آئندہ چند ماہ میں جعلی شناختی کارڈ کا ‘گند’ صاف کردیں گے۔پنڈورا پیپرز سے متعلق سوال کے جواب میں شیخ رشید نے کہا کہ پنڈورا پیپرز کھودا پہاڑ نکلا چوہا، جو نام سامنے آئے ہیں وہ تو پہلے بھی اسی طرح چل رہے تھے۔وفاقی وزیر نے وزیر اعظم عمران خان کا حوالہ دے کر کہا کہ انہوں نے

پنڈورا پیپرز میں شامل تمام شخصیات کے خلاف تحقیقات کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ناکے ختم کرکے 130 موٹرسائیکل پر شروع کیے جانے والے ایگل موبائل اسکوڈ منصوبے کے میں نیا ایئر پٹرولنگ یونٹ کا جلد افتتاح کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ایئر پٹرولنگ یونٹ میں 12 ڈرونز شامل ہوں گے اور رواں ہفتے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ اسلام آباد پولیس کے پاس 70 برس سے لوکیٹرز دستیاب نہیں ہیں تاہم محکمہ پولیس کو 2 لوکیٹرز فراہم کیے

جارہے ہیں اور محکمے میں ایک ہزار اہلکاروں کی بھرتی کی جائے گی۔شیخ رشید نے پاسپورٹ کے اجرا سے متعلق کہا کہ محکمہ پاسپورٹ میں سروسز کی بہتری کے لیے غیرمعمولی اقدامات کیے جارہے ہے اور اب 24 گھنٹے کے اندر پاسپورٹ حاصل کیا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ ایک دن میں پاسپورٹ کے حصول کے لیے صارف کو 10 ہزار روپے فیس ادا کرنی ہوگی جبکہ نارمل فیس 5 ہزار ہے جس کے تحت 8 دن میں پاسپورٹ مل جاتا ہے۔شیخ رشید نے بتایا کہ عید میلادالنبی ۖکے

موقع پر قیدیوں کی سزا میں 90 دن کی رعایت کی سمری کابینہ ارسال کردی ہے۔افغانستان سے متعلق بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افغانستان میں آن لائن ویزا جاری کرنے کیلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔وفاقی وزیر نے کہا کہ افغان شہریوں کو 3 ہفتوں کے اندر آن لائن ویزا جاری کردیا جائے گا، 15 اگست سے آج تک تقریباً 20 ہزار افغان شہری پاکستان میں داخل ہوئے اور 6 ہزار لوگ پاکستان سے افغانستان گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بڑی تعداد یعنی 10 ہزار لوگ دیگر ممالک جا چکے ہیں جبکہ چمن سرحد پر

16 ٹرمینل کے ساتھ آئی بی ایم ایس شروع کردیا ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ طورخم اور چمن میں نادرا کی گاڑیاں موجود ہیں تاکہ جانچ کی دشواریوں کو دور کیا جا سکے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت اور صومالیہ کے علاوہ دیگر ممالک سے آنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو کلیئرنس کے بعد ویزا میں چند دن کی توسیع دیں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *