رزق میں فراوانی اور مال و دولت میں برکت کا زبردست وظیفہ

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )نبی کریم ﷺ نےفرمایا:ہر چیزکی طہارت اور غسل ہوتا ہے اور ایمان والوں کے دلوں کے زنگ سے طہارت مجھ پر درود پڑھنا ہے اس کی برکت سے اور اللہ کے حکم سے آپ کے گھر میں رز ق ہی رزق نازل ہوتا ہے ۔ اس کی مرضی کے بنا ایک پتہ بھی نہیں ہلتا

اور وہ جب چاہتا ہے زمین کو ہلا کر رکھ دیتا ہے اللہ جسے چاہے زیادہ رزق سے نواز دے اور جسے چاہے تنگ دست کردے ۔آپ اللہ سے اپنے رزق کی فراخی کی دعا کریں اور اس وظیفے پر عمل کریں پھر دیکھئے گا کہ اللہ کیسے آپ کے رزق میں برکتیں فرماتا ہے ۔ عمل اور ضرری ہدایات:یہ وظیفہ آپ نے فجر کے بعد کرنا ہے اور اس دعا کو جو کہ درج ذیل ہے 25 مرتبہ پڑھنا ہے۔3 مرتبہ درود پاک پڑھنا ہے اور آخر میں اللہ پاک سے دعا مانگنی ہے اس عمل کو 9 روز تک کرنا ہے ۔انشاء اللہ اس دعا کی برکت سے اور اللہ کے فضل و کرم سے آپ کے گھر میں بے تحاشہ رزق کااضافہ ہوجائے گا۔اللہ آپ کے دستر خوان کو وسیع فرمادے گا ۔ اللہ آپ کو غنی اور مالدار کردے گا۔اللہ آپ کی زندگی میں خوشیوں کی بہاریں لے آئے گا۔ اگر آپ اپنے لئے دعا مانگنے سے پہلے دوسروں کے لئے دعا مانگیں گے تو انشاء اللہ آپ کی دعا ضرور قبول ہوگی۔ اس وظیفہ کی اجازت عام ہے اس کے لئے کسی خاص اجازت کی ضرورت نہیں ۔وظیفہ کرنے سے پہلے کچھ صدقہ و خیرات کرلیا کریں اوراگر زیادہ کی استطاعت نہیں رکھتےتو ایک وقت کسی مسکین غریب کو کھانا ہی کھلا دیں اور اگر اس کی بھی استطاعت نہیں رکھتے تو ایک کھجور کاٹکڑا ہی صدقہ کردیں ورنہ اپنے بچوں کو ہی کچھ کھلا دیں اور صدقہ کی نیت کر لیں اور پھر عمل کو کریں ۔ اللہ کو راضی رکھئے حقوق اللہ اور حقوق العباد کاضرور خیال رکھئے۔ نمازوں کا اہتمام کیجئے۔نمازوں کو پابندی کے ساتھ وقت پر باجماعت اداکیجئے یہ آپ پر فرض ہیں ان میں کسی قسم کی سستی و کاہلی کا مظاہرہ مت کیجئے۔اگر آپ کی نمازیں مکمل نہیں اور اللہ آپ سے ناراض ہیں تو پھر کسی قسم کے وظیفے اور اعمال آپ نی زندگی نہیں بدل سکتے پھر آپ کی زندگی کو بدلنے کے لئے سب سے پہلا قدم اللہ کوراضی کرنا ہوگا سب سے پہلے پھر اللہ کو راضی کیجئے اور فائدہ حاصل کیجئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *