ترکی، اردن اور مالی کو بھی ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کر لیا گیا

پیرس(این این آئی) فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف)نے ترکی، اردن اور مالی کو بھی گرے لسٹ میں شامل کردیا ہے جب کہ بوٹسوانا اور ماریشیئس کو گرے لسٹ سے نکال دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اس بات کا اعلان ایف اے ٹی ایف کے روچوئل اجلاس کے بعد بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر مارکوس پلیئر نے کیا۔فیٹف کے سربراہ نے اجلاس کے بعد کہا کہ ترکی کو منی لانڈرنگ کے خلاف قوانین پر عمل

درآمد بہتر کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے نے بہتر کارکردگی دکھائی ہے۔مارکس پلیئر نے دوران بریفنگ بتایا کہ آف شور کمپنیوں میں سرمائے کی جانچ پڑتال کی جا رہی ہے، آف شور کمپنیوں میں منی لانڈرنگ کے سرمائے کا جائزہ لیں گے۔انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام کے لیے مشترکہ کوششیں کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ کی روک تھام میں پینڈوارا پیپرز نے بھی معاونت کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *