میانوالی میں ٹرین حادثے کا شکار

میانوالی (آن لائن) کراچی سے براستہ کندیاں داود خیل کوئلہ لانے والی مال بردار ٹرین کمزور ٹریک کے باعث پپلاں کے قریب حادثے کا شکار ہو گئی۔ ٹرین کی 9 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں جس سے کئی گھنٹے کراچی سے پشاور مین لائن پہ

ٹرین سروس معطل ہو گئی۔ حادثے کی اطلاع پر کندیاں سے ایک ریلیف ٹرین پپلاں روانہ کی گئی جس نے کئی گھنٹوں کی کوشش کے بعد پٹڑی سے اتری 9 بوگیوں کو دوبارہ ٹریک پہ چڑھایا اور ٹریک کو گاڑیوں کی آمد و رفت کے لیئے بحال کردیا۔ بعدازں کوئلے سے لدی ٹرین کو بھی داود خیل روانہ کر دیا حادثے میں کوئی شخص زخمی یا جاں بحق نہیں ہوا، ریلوے حکام نے مال بردار ٹرین کے ٹریک سے اترنے پر تحقیقات کا بھی اعلان کیا ہے، یاد رہے کہ پپلاں سے کلورکوٹ تک کا ٹریک خراب حالت میں ہے اور یہاں کئی ایک حادثات رونما ہو چکے ہیں مگر ریلوے حکام اس طرف توجہ نہیں دے رہے اور حادثات کا سلسلہ پے در پے جاری ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *