پاکستانی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین رمیز راجہ نے پاکستان میں پہلی بار لاھور اور کراچی میں ڈراپ ان پچز بچھوانے کا اعلان کیا ہے۔
پاکستان کی کھیل کے میدان میں اہم پیش رفت۔۔۔ ڈراپ ان پچز کا استعمال!!!

ڈراپ ان پچز دراصل ایک طرح کی پچ ہے جو کہ گراؤنڈ پر نہیں بنائی جاتی بلکہ ان پچز کو تیار کرنے کے بعد گراؤنڈ میں بچھایا جاتا ہے۔ ڈراپ ان پچز زیادہ تر انگلینڈ، آسٹریلیا ، سری لنکا وغیرہ میں استعمال کی جا رہی ہیں۔ ڈراپ ان پچز زیادہ تر ان جگہوں پر بچھائی جاتی ہیں جہاں پر ایک سے زیادہ گیمز کھیلی جاتی ہیں.
چیرمین پی سی بی نے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم اور کراچی کے اسٹیڈیم میں ڈراپ ان پچ بچھانے کی تجویز دی ہے یہ پچ بچھانے کے لئے 25 کروڑ کی لاگت آئے گے اور یہ پچ آسٹریلیا سے بنوائی جائیں گی۔