نئے تعلیمی سال اور امتحانات کے متعلق اہم فیصلہ۔۔۔!

پاکستان (نیوز اویل)، سال 2022 میں تعلیمی سرگرمیوں کے لیے شیڈول جاری کر دیا گیا ہے ذرائع کے مطابق نیا تعلیمی سال یکم اپریل 2022 سے شروع ہوگا.

پچھلے دو سال سے کرونا کی وجہ سے تعلیمی سرگرمیاں ڈسٹرب رہی ہیں لیکن اب اب 2022 کے لیے نیا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے جس میں میٹرک انٹرمیڈیٹ اور مڈل کے امتحانات کی ڈیٹ بھی جاری کر دی گئی ہے جماعت اول سے مڈل تک کے امتحانات دس سے بیس مارچ کے درمیان ہوں گے ۔ جب کہ میٹرک کے امتحانات دس مئی سے شروع کرنے کا شیڈول جاری کیا گیا ہے اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات 18 جون سے متوقع ہیں ۔

پچھلے سال کرونا کی وجہ سے اور تعلیمی سرگرمیاں متاثر ہونے کی وجہ سے سمارٹ سلیبس دیا گیا تھا جس میں سے بچوں کے پیپر لیے گئے تھے لیکن اس سال اسمارٹ سلیبس نہیں دیا جائے گا بلکہ بچے پورے سلیبس میں سے پیپرز دیں گے۔ اور پچھلے سال صرف کچھ ہی مضامین میں سے پیپر لیے گئے تھے لیکن اس سال تمام مضامین میں سے پیپر لیے جائیں گے۔ اور تمام تعلیمی سرگرمیاں اور شیڈول کے مطابق سرانجام دی جائیں گی فی الحال اس شیڈول میں کوئی تبدیلی متوقع نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *