مری میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت مکمل، فہرست جاری کر دی گئی!

پاکستان (نیوز اویل)، مری میں ہونے والی اموات میں جاں بحق ہونے والے افراد کی شناخت مکمل ہو گئی ہے ۔مری میں شدید برف باری کے کے باعث ہزاروں سیاح وہاں پھنس گئے ہیں اور مری جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے بہت زیادہ لوگ گاڑیوں میں محصور ہیں اور ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہیں اور رپورٹ کے مطابق بہت سے سیاحوں کی گاڑیوں میں ہی ڈیتھ ہوچکی ہے ۔

ہلاک ہونے والے افراد میں اسلام آباد کے تھانہ کے اے ایس آئی ای نوید اپنی فیملی کے ہمراہ مری میں برفباری دیکھنے گئے تھے ان کے ساتھ ان کے خاندان کے چھ افراد شامل تھے اور گاڑیوں کے پھنسنے کی وجہ سے اور شدید ٹھنڈ اور برف باری کی وجہ سے وہ اپنے خاندان کے 6 افراد سمیت جاں بحق ہوگئے ہیں اس کے علاوہ نتھیاگلی کے مقام پر بھی کی سیاحوں کی موت کی تصدیق کر دی گئی ہے ۔

اس کے علاوہ مردان کے گاؤں کے چار نوجوان بھی ہلاک ہو گئے ہیں جو آ پس میں رشتہ دار تھے اور مری برف باری دیکھنے آ ئے تھے۔ ابھی تک 21 لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کی جا چکی ہے جن میں 8 بچے اور 2 خواتین شامل ہیں

ان ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے سرکاری دفاتر اور ریسٹ ہاؤسز کو کھول دیا گیا ہے تاکہ لوگ وہاں پر پناہ لے سکیں ۔ حکومت پنجاب نے بھی مری کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے وہاں پر ایمرجنسی نافذ کردی ہے اس کے علاوہ پھنسی ہوئی گاڑیوں میں میں ایک ہی خاندان کے دس افراد کی بھی موت کی تصدیق ہوئی ہے

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *