مری میں گاڑیوں کے اندر ہلاکتوں کی وجہ سامنے آگئی۔۔۔ حیران کن انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، مری میں گاڑیوں کے اندر ہلاکتوں کی وجہ سامنے آگئی ہے اور یہ بات سامنے آئی ہے کہ گاڑی میں جاں بحق ہونے کی وجہ گاڑی میں ہیٹرز کو چلتا چھوڑ دینا تھا ۔ اور لوگ ہیٹر چلتا چھوڑ کر سو گئے تھے اور یہی ہلاکتوں کا باعث بنا۔ اور اکیس لوگوں کی ہلاکت کی تصدیق کر دی گئی ہے جس میں 8 بچوں کے ساتھ ساتھ 2 خواتین بھی شامل ہیں۔

یاد رہے کہ مری میں شدید برف باری کے باعث ہزاروں سیاح وہاں پھنس گئے ہیں اور مری جانے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے بہت زیادہ لوگ گاڑیوں میں محصور ہیں اور ہنگامی صورتحال پیدا ہو چکی ہیں ۔

اسلام آباد سے مری جانے والے راستے اتوار تک بند رہیں گے کنٹرول روم کے ذرائع کے مطابق مری میں ایک لاکھ سے زائد گاڑیاں داخل ہوئی اور اس ساری صورتحال میں بہت سے سیاح گاڑیاں چھوڑ کر وہاں سے چلے گئے اور گاڑیوں کی وجہ سے ٹریفک جام ہو گئی ہے جس کی وجہ سے حفاظتی اقدامات میں بہت مشکل پیش آ رہی ہیں جس کی وجہ سے فوج اور رینجرز کو طلب کرلیا گیا ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *