اس صدی کا بحران کون ہے؟ بلاول بھٹو نے بتا دیا!

پاکستان (نیوز اویل)، بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر صدی میں کوئی نہ کوئی بحران ہوتا ہے اور اس صدی کا بحران عمران خان خود ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ جب سے یہ حکومت ہے غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے اور مہنگائی کئی گنا زیادہ بڑھ گئی ہے اب مہنگائی کو نئے طریقے سے بڑھانے کے لئے منی بجٹ کا ڈرامہ کیا جا رہا ہے اور اس طرح حکومت لوگوں کو لوٹ رہی ہے۔ ہر چیز پر ٹیکس لگائے جارہے ہیں ٹیکس بڑھائے جا رہے ہیں غریب عوام کے لیے ضرور ت کی چیز خریدنا بھی مشکل ہو گیا ہے پی ٹی آئی ملک کو لوٹ رہی ہے ۔

قومی اسمبلی کے اجلاس میں بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ مہنگائی اب حد سے زیادہ بڑھتی جا رہی ہے اور حکومت سے یہ سب چیزوں کو سنبھالنا بہت مشکل ہو گیا ہے انہوں نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر اور سابق صدر زرداری نے حکومت کو اکنامک پالیسی بنانے کی بھی پیشکش کی تھی لیکن حکومت نے اس پر کوئی توجہ نہیں دی اور اس کو ماننے سے انکار کر دیا۔ اور اب منی بجٹ دیا جا رہا ہے تاکہ چیزوں پر ٹیکس بڑھا کر لوگوں کو پریشان کیا جا سکے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *