کرکٹر محمد رضوان نے لڑکیوں کے ساتھ تصویریں نہ لینے کی وجہ بتا دی!

پاکستان (نیوز اویل)، کے سیدھے ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر محمد رضوان کیوں لڑکیوں کے ساتھ تصویریں نہیں لیتے۔

محمد رضوان نے ایک انٹرویو میں بات کرتے ہوئے بتایا کہ وہ خواتین کے ساتھ تصویریں نہیں بنواتے کیونکہ کہ خواتین ان کے لئے قابل احترام ہیں انہوں نے مزید کہا کہ میں خود کو اس قابل نہیں سمجھتا کہ کوئی میری ماں اور بہن جیسی خاتون مجھ سے آ کر کہے کہ میں ان کے ساتھ تصویر لوں ان کا کہنا ہے کہ میں یہ خواہش کرتا ہوں کہ مداح خواتین اس بات پر بالکل خفا نہ ہوں لیکن کچھ چیزوں کی وجہ سے میں خود کو محفوظ رکھنا چاہتا ہوں ۔

یاد رہے محمد رضوان دائیں ہاتھ کے بلے باز اور وکٹ کیپر ہیں محمد رضوان نے انٹرنیشنل کرکٹ کا آغاز 2015 میں کیا اور اپنا سب سے پہلا ٹیسٹ میچ نومبر 2016 میں نیوزی لینڈ کے ساتھ کھیلا ، ان کا پہلا او ڈی آئی اپریل 2015 میں بنگلہ دیش کے خلاف تھا، اور پہلا ٹی ٹونٹی بھی اپریل 2015 میں ہی بنگلہ دیش کے خلاف کھیلا تھا ۔ محمد رضوان نے پاکستان سپر لیگ میں 2016 اور 2017 میں لاہور قلندرز کی نمائندگی کی جبکہ 2018 سے لے کر 2020 تک انہوں نے کراچی کنگز کی نمائندگی کی ہے جبکہ 2021 کا پی ایس ایل انہوں نے ملتان سلطانز کی طرف سے کھیلا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *