کرونا فنڈز سے 40 ارب روپے غائب ، 40 ارب روپے کا رکارڈ کہاں چلا گیا؟ حیران کن انکشاف!

پاکستان (نیوز اویل)، کوونا ریلیف فنڈز میں بے ضابطگیوں کا انکشاف کیا گیا ہے ۔ کرونا ریلیف فنڈز میں سے اربوں روپے غائب ہیں ۔

مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب نے یہ حیران کن انکشاف کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کرونا فنڈز میں 40 ارب سے زائد رقم غائب ہے جس کا کوئی رکارڈ ہی موجود نہیں ہے کہ وہ پیسے آخر کہاں گئے ہیں ۔ لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ حکومت نے کرونا فنڈز کو کہاں خرچ کیا ہے اس کا کوئی رکارڈ نہیں دیا ہے۔ کرونا فنڈز 355 ارب روپے تھا جس میں سے چالیس ارب روپے غائب ہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ کے پی کے میں تقریباً ا ارب روپے کے فراڈ کا انکشاف ہوا ہے اور خیبر پختونخوا میں بھی 70 کروڑ سے زائد رقم کا فراڈ ہوا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ صحت کارڈ پر اپنی تصویر چھپوا کر لوگوں کو بس بیوقوف ہی بنایا جا رہا ہے ۔ اور کرونا کی وجہ سے ایکس رے مشینوں اور کٹس کی فراہمی کی یقین دہانی کرائی گئی تھی لیکن نا تو کٹس ہسپتالوں کو فراہم کی گئی نا ہی ایکس رے مشینز۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *