حیسکول پٹرولیم کمپنی میں 54 ارب روپے کے غبن میں کس نے اہم کردار ادا کیا؟ حیران کن انکشاف سامنے آگیا!

پاکستان (نیوز اویل)، حیسکول پٹرولیم کمپنی میں 54 ارب روپے کے غبن میں ایک خاتون نے اہم کردار ادا کیا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق حیسکول پٹرولیم کمپنی کے خلاف منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کیا گیا ہے ان کا کہنا تھا کہ بینک ڈیفالٹ اور مالیاتی فراڈ ورلڈ کے شواہد ملنے کے بعد یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کا فراڈ ہونے کے شواہد ملے ہیں ایف آئی اے کی دی جانے والی تفصیلات کے مطابق 54 ارب روپے کی منی لانڈرنگ ہوئی ہے ان کا مزید کہنا تھا کہ قومی مالیاتی ادارے سے اربوں روپے کا قرضہ لیا گیا ہے اور اس کے بعد ان روپوں کو منی لانڈرنگ کے لیے مختلف طریقوں سے استعمال کیا گیا ہے اور اس میں بہت سے ملازمین بھی ملوث ہیں۔ اس خاتون کے علاوہ منی لانڈرنگ کے اس کیس میں بہت سے ملازمین بھی ملوث ہیں تقریبا 30 کمپنی کے ملازمین کے خلاف بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے اور اور قومی بینک کے دو سابق صدر بھی اس میں شامل ہیں ان کے علاوہ کچھ حاضر افسران کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے اور کچھ ملازمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *