پاکستان (نیوز اویل)، الیکشن کمیشن نے فارن فنڈنگ کیس میں تمام خفیہ ریکارڈ درخواست گزار کے حوالے کر دیا ہے۔
اکبر ایس بابر نے ریکارڈ حاصل کرنے کی درخواست دائر کی ہوئی تھی جسے منظور کر تے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تمام خفیہ ریکارڈ ان کے حوالے کر دیا ہے اور عدالت نے پی ٹی آئی کے فارن فنڈنگ کیس میں اسکروٹنی کمیٹی کے آ ٹھ والیم اکبر ایس بابر کے حوالے کر دیے ہیں ۔
اکبر ایس بابر کے حق میں فیصلہ آنے کے بعد ان کا کہنا تھا کہ آ خر میں نے خفیہ ریکارڈ حاصل کر لیا ہے اور اس ریکارڈ کو حاصل کرنے کے لیے تقریباً چار سال کوششیں کیں ہیں اور اسے حاصل کرنے میں کامیاب ہوا ہوں اور یہ ریکارڈ پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ہلچل مچا دے گا اور پاکستانی تاریخ کا سیاسی رخ ہی موڑ دے گا۔
یاد رہے پاکستان تحریک انصاف نے کافی بار اس حوالے سے درخواست دائر کی تھی کہ فارن فنڈنگ کیس کے ریکارڈ کو خفیہ رکھا جا ئے لیکن ایسا نہیں ہوا کیونکہ الیکشن کمیشن کا بھی یہی کہنا تھا کہ ریکارڈ کو خفیہ نہیں رکھا جا سکتا۔