مجھے پی ٹی آئی ، ن لیگ ، پی پی نے بھی پارٹی میں شمولیت کے لیے کہا لیکن میں نے کسی کی بات نہیں مانی، عمران خان خود بھی آ کر کہہ دیں تب بھی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا، مشہور سیاستدان کا حیران کن بیان سامنے آگیا!

پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان کے سینئر سیاستدان فاروق ستار نے ایک ٹی وی پروگرام میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے پی ٹی آئی ، نون لیگ اور پی پی نے بھی اپنی پارٹی میں شمولیت کی دعوت دی لیکن میں نے کسی کی بات نہیں مانی۔

فاروق ستار نے جیو نیوز کے پروگرام جشن کرکٹ میں بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے تمام پارٹیز نے اپنی اپنی پارٹیوں میں شمولیت کی دعوت دی ہے لیکن میں نے کسی کی بات نہیں مانی یہاں تک کہ اگر وزیراعظم عمران خان بھی مجھے آ کر کہیں گے کہ میں ان کی پارٹی میں شامل ہو جاؤں تو بھی میں ان کی پارٹی میں شامل نہیں ہوں گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت جس ڈگر پر جارہی ہے ان کو تب پتہ چلے گا جب اتحادیوں نے ان کی حمایت سے انکار کر دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے حکومت ٹھیک طریقے سے نہیں سنبھال سکے اور اس لیے آج ہمیں یہ دن دیکھنا پڑ رہا ہے کہ ملک بہتری کی طرف جانے کی بجائے دن بدن قرضے میں ڈوبتا جا رہا ہے

یاد رہے فاروق ستار ایک سینئر پاکستانی سیاستدان ہیں اور متحدہ قومی موومنٹ کی لیڈر ہیں انہوں نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1987 میں کیا۔ وفاقی سندھ اسمبلی میں وہ اپوزیشن کے لیڈر بھی رہ چکے ہیں آپ 1988 اور 1990 میں نیشنل اسمبلی پاکستان کے بھی ممبر رہ چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *