نواز شریف کی سیاست نسلہ ٹاور کی طرح گرنے والی ہے، سارے گندے ساتھ مل کر اسلام آباد آ جاؤ تو ہم۔۔۔۔۔۔ شیخ رشید نے مخالف پارٹیوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا ڈالا!

پاکستان (نیوز اویل)، شیخ رشید نے ہمیشہ کی طرح مسلم لیگ نون اور پیپلز پارٹی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے ان کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست کا اختتام چل رہا ہے۔

شیخ رشید کی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نون کی سیاست آخری سانسیں لے رہی ہے اور یہ نسلہ ٹاور کی طرح گر جائے گی پاکستان پیپلز پارٹی کی سیاست بھی گرنے ہی والی ہے اور ان کا کوئی نام و نشان بھی نہیں ہوگا ۔ ان کا کہنا تھا کہ اب یہ سارے گندے مل کر اسلام آباد میں جمع ہو رہے ہیں تو یہ جمع ہوتے رہیں انہیں حکومت سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کیونکہ انہی میں سے لوگ ہیں جو حکومت کے ساتھ ہیں۔

شیخ رشید کا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ اگر عوام عمران خان کا ساتھ دے تو مہنگائی کا خاتمہ ہو جائے گا اور ملک کی معیشت بہتر ہو گی اور ملک ترقی کرنے لگے گا اور حکومت بجلی اور گیس کے مسائل حل کرنے کی کوشش کر رہی ہے اور ان کا کہنا تھا کہ نہ تو عمران خان اور نہ ہی میں جھوٹے میڈیکل بنا کر ملک سے بھاگنے والوں میں سے نہیں ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *