کیا پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ نون مل کر حکومت بنانے والے ہیں… اہم ملاقاتوں کا سلسلہ جاری، اندرونی کہانی سامنے آگئی!

پاکستان (نیوز اویل)، مسلم لیگ اور پاکستان پیپلز پارٹی میں آج کل رابطے بہت بڑھ رہے ہیں اور دونوں پارٹیوں نے 2023 کے الیکشن کے لیے مل کر حکمت عملی اپنانے کی ٹھان لی ہے۔ یہ تجویز آصف علی زرداری کی طرف سے پیش کی گئی تھی جسے مسلم لیگ کے رہنماؤں نے بھی قبول کیا ہے۔

سننے میں آرہا ہے کہ زرداری شہباز شریف مریم نواز اور بلاول کی ملاقات ہو رہی ہیں اور ان میں یہ حکمت عملی اپنائی گئی ہے کہ آئندہ الیکشن میں جب کسی بھی پارٹی کو دوسرے کی ضرورت ہوگی تو ایک دوسرے کا ساتھ دیں گے آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد لائی جائے اور یہ عمران خان کو حکومت سے نکالنے کا بہترین طریقہ ہے بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ اگر پہلے بھی پاکستان پیپلزپارٹی کے تجویز پر غور کیا جاتا تو عمران خان آج اقتدار میں نہ ہوتے لیکن ہم چاہتے ہیں کہ اب پاکستان پیپلزپارٹی کی دی ہوئی تجاویز پر غور کیا جائے اور تحریک عدم اعتماد لائی جائے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر آئینی کوششیں ناکام ہوتی ہیں تو لونگ مارچ کریں گے اور دھرنے دیں گے شہباز شریف کا اس پر کہنا تھا کہ آپ کی تجاویز قابل غور ہیں ہم مشاورت کے بعد اس پر مزید بات کریں گے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *