13 سال ہوگئے اور اب تک اردو بولنی نہیں آئی، بارش ہوتا ہے تو پانی۔۔۔۔ عمران خان نے اہم رہنما کو نام لیے بغیر تنقید کا نشانہ بنا ڈالا!

پاکستان (نیوز اویل)، عمران خان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نام لیے بغیر بلاول بھٹو زرداری کو تنقید کا نشانہ بنا ڈالا عمران خان کا کہنا تھا کہ 13 سال ہو گئے ہیں لیکن ان کو اردو بولنا نہیں آئی ہے اور یہ کہتے ہیں کہ بارش ہوتا ہے تو پانی آتا ہے۔

یاد رہے کہ فیصل آباد میں عمران خان نے صحت کارڈ کے اجزا کہ وہاں پر عوام سے گفتگو کی کی تقریر کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ پچھلے تیس سال سے ان لوگوں نے ملک کو لوٹا ہے اور اب ملک کا یہ حال ہے ہم نے بڑے بڑے پروجیکٹ پر کام کیا ہے اور آپ کو روز راز نئے پروجیکٹس نظر آئیں گے جن پر کام ہو رہا ہے ۔

عمران خان کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کی تقریر پارلیمنٹ میں ایک جاب ایپلیکیشن کی طرح ہوتی ہے اور زرداری جو کہ چوری کی چیک بک سے لوگوں کو خرید لیا گیا ہے اس نے ملک کو لوٹا تھا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ پچھلے بیس سال سے ایک دوسرے کو چور چور کہنے والے سارے چور اب اکٹھے ہو کر بیٹھ گئے ہیں ۔ اب ہر کسی کو عمران خان کا ڈر پڑ گیا ہے جو یہ سب لوگ اکٹھے ہو رہے ہیں آپ عمران خان کو باہر نکالنا چاہتے ہیں جو کہ اتنا آسان نہیں ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *