غریبوں میں تقسیم چوزوں میں سے آدھے مرغے نکلے!وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کی وزارت کی کارکردگی۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، ثانیہ نشتر جو کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ہیں انہوں نے احساس پروگرام کے تحت غریب لوگوں میں چوزے تقسیم کیے تھے تاکہ وہ لوگ کاروبار شروع کر سکیں اور اپنے حالات کو بہتر کر سکیں۔

ثانیہ نشتر نے غربت لوگوں کی مدد کے لیے ان میں چوزے تقسیم کیے تھے تاکہ وہ ان سے کاروبار کر کے اپنے حالات کو بہتر بنا سکیں لیکن اب یہ۔بات سامنے آئی ہے کہ ان چوزوں میں سے 50 فیصد چوزے مرغے نکل آئے ہیں اور شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم نے سوچا تھا کہ مرغیاں ہوں گی تو وہ انڈے دیں گی اور ہم اپنا کاروبار شروع کر سکیں گے اور ہمارے حالات بہتر ہو جائیں گے اور غربت کم ہو جائے گی اور لوگ اب پریشان ہیں کہ ان مرغوں کا اب کیا کیا جائے اور کچھ لوگوں نے ان کو فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ اور غریب شہریوں کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر کو وزیراعظم عمران خان نے بہترین کارکردگی کے حوالے سے حال ہی میں سند دی ہے ۔ وزیراعظم عمران خان نے اپنے دس وزراء کو سند دیں ہیں جن میں ثانیہ نشتر بھی شامل ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *