شہباز شریف کی چودہ سال بعد چودھری برادران کی رہائش گاہ پر آمد۔۔۔ شہباز شریف کی چودھری شجاعت اور پرویز الٰہی سے الگ سے ملاقات میں کونسے اہم موضوع پر گفتگو ہوئی!

پاکستان (نیوز اویل)، شہباز شریف کی 14 سال بعد آج اتوار کے روز شریف برادران سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

مسلم لیگ نون کے صدر میاں شہباز شریف نے ق لیگ کے سربراہ چودھری شجاعت حسین اور اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویز الٰہی سے ملاقات کی شہباز شریف کے ساتھ مسلم لیگ نون کے شبیر عثمانی ، عطاء اللہ تارڑ ، رانا تنویر اور خواجہ سعد رفیق کے علاوہ کچھ لوگ شامل تھے۔ شہباز شریف نے چودھری برادران سے ہونے والی ملاقات میں انہوں نے چوہدری برادران کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ساتھ ہی ساتھ ملک کے موجودہ حالات اور سیاسی صورتحال کے بارے میں بھی گفتگو کی۔

شہباز شریف نے میاں نواز شریف کی طرف سے بھی چوہدری شجاعت حسین کی صحت کے بارے میں دریافت کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی جس پر چوہدری شجاعت حسین نے شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا اور یہ بھی سننے میں آرہا ہے کہ شہباز شریف کی چوہدری برادران سے ملاقات کے تین دور تھے جس میں چوہدری پرویز الہی اور چوہدری شجاعت حسین سے الگ سے بھی ملاقات کی اور مزید سیاسی صورتحال کے بارے میں ہم گفتگو کی جس کے بارے میں زیادہ تفصیلات ظاہر نہیں کی گئی یاد رہے شہباز شریف کا ایجنڈا تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے چوہدری برادران سے بات کرنے کا تھا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *