لڑکے اور لڑکیاں کس لیے میرے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔۔۔ وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا دلچسپ بیان!

پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں وزیراعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ ریحام خان کا ایک انٹرویو وائرل ہوا ہے جس میں ان کا بتانا تھا کہ کیوں نوجوان لڑکے اور لڑکیوں ان کے ساتھ سیلفی لیتے ہیں۔

ریحام خان نے پروگرام میں ایک سوال پر بتایا کہ نوجوان لڑکے اور لڑکیاں میرے ساتھ سیلفی لیتے ہیں تاکہ ان کا رشتہ پکا ہو جائے ان کا کہنا تھا کہ میں ان سے سیلفی لینے کی وجہ پوچھتی ہوں تو وہ کہتے ہیں کہ اگر آپ کے ساتھ لی ہوئی سیلفی سسرال والوں کو دیکھائیں گے تو وہ رشتے کے لئے انکار نہیں کریں گے۔

یاد رہے کہجب پروگرام میں ان سے یہ پوچھا گیا کہ آپ کس پارٹی کی طرف سے الیکشن لڑنا چاہیے گی تو ریحام خان کا کہنا تھا کہ ان کا جھکاؤ ہمیشہ پارلیمانی جمہوری نظام پر ہی رہا ہے اس کو جو پارٹیز سپورٹ کریں گیں میں ان پارٹیز کو سپورٹ کروں گی اور ان کی طرف میرا رجحان زیادہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ پچھلے ساڑھے تین سال میں مولانا فضل الرحمن اور میاں نواز شریف شہباز شریف صاحب نے جو سٹپ لیے ہیں وہ ایسی باتیں ہیں جنہیں میں سپورٹ کر سکتی ہوں۔ جب ان سے یہ سوال پوچھا گیا کہ جی یو آئی میں کیا خاص بات ہے تو انہوں نے کہا کہ جی یو آئی کی طرف جو میرا رجحان ہے وہ نیچرل ہے ۔ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ ہو سکتا ہے ووٹ دیں تو جے یو آئی کو دیں کیونکہ میرے پارٹی کے ساتھ بھی اچھے تعلقات ہیں ۔ اور کون سی پارٹی کو جوائن کروں گی اس کا انتحاب ابھی تک نہیں کیا اور ایسا ہو گا تو ضرور بتاؤں گی ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *