عامر لیاقت کو وزیراعظم عمران خان نے فون پر کیا نصیحت کر دی۔۔۔۔ حیرت انگیز خبر سامنے آگئی!

پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں یہ سننے میں آرہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عامر لیاقت سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے اور انہیں ایک نصیحت کر ڈالی ہے۔

عامر لیاقت نے میڈیا میں یہ بیان دیا ہے کہ ان کو وزیراعظم عمران خان نے فون کال کی تھی جس میں پہلے تو وزیراعظم عمران خان نے ان کو شادی کی مبارکباد دی اور ساتھ ہی ساتھ ایک نصیحت بھی کر ڈالی ہے ۔ ڈاکٹر عامر لیاقت کا ایک وڈیو بہت وائرل ہو رہا ہے اور اس میں انہوں نے اپنی تیسری شادی کے حوالے سے گفتگو کی ہے۔

ڈاکٹر عامر لیاقت کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان مجھ سے بہت پیار کرتے ہیں اور انہوں نے میری پہلی غلطیوں کو بھی درگزر کر دیا تھا اور میری شادی پر انہوں نے مجھے فون کرکے مبارکباد دی ہے عامر لیاقت نے گفتگو کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے مجھ سے کہا شادی ہوگی میں نے کہا جی ہاں تو انہوں نے کہا کہ کتنی والی تو میں نے کہا تیسری ۔۔۔ تو وزیراعظم صاحب نے کہا بس یہی تک رہنا۔۔۔ ساتھ ہی ساتھ عامر لیاقت نے اپنے اندر آنے والی تبدیلی کے بارے میں بات کی ہے کہ اب وہ بہت بدل گئے ہیں اور اب۔ وہ زیادہ بولتے بھی نہیں ہیں پہلے وہ ہر بات منہ پر کہہ دیتے تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *