سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف نازیبا ٹرینڈ چلانے والا شخص گرفتار! آخر وہ شخص کون نکلا۔۔۔ مریم نواز حکومت پر پھٹ پڑیں!

پاکستان (نیوز اویل)، ایف آئی اے نے سوشل میڈیا پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف نازیبا ٹرینڈ چلانے پر ایک شخص کو گرفتار کر لیا ہے ۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے ماڈل ٹاؤن کے علاقے سے صابر محمود ھاشمی نام کے ایک شخص کو گرفتار کیا ہے جس پر یہ الزام ہے کہ اس نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف نازیبا قسم کے ٹرینڈز سوشل میڈیا پر چلائے ہیں جس میں اس نے نے جادو گرنی ٹھس ہو گئی عمران نیازی گٹر کا کیڑا ، جیسے اور بھی بہت سی نازیبا ٹرینڈز سوشل میڈیا پر چلائے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم نے اس شخص کو گرفتار کرلیا ہے جس پر مسلم لیگ نون کافی بھرک رہی ہے ۔ مریم نواز شریف نے اس حوالے سے ٹویٹ کیا جس میں ان کا کہنا تھا کہ صابر محمود ھاشمی کا دن دہاڑے اغواء حکومت کی بد حواسی کو ظاہر کرتا ہے کیا عمران خان کوئی مقدس گائے ہے جس کی ناکامیوں پر تنقید نہیں کی جاسکتی ساتھی ساتھ مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی صابر محمود ھاشمی کے ساتھ کھڑی ہے اور ایف آئی اے کو بھی یہی تجویز کرتے ہیں کہ وہ اس ختم ہونے کے قریب حکومت سے دور رہے اور ان کے ہاتھوں کا کھلونا نہ بنے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *