نجم سیٹھی، حامد میر، غزیدہ فاروقی، کامران شاہد سمیت کئی سینیئر صحافیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ!

پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں یہ خبر آئی ہے کہ حکومت نے کچھ صحافیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے حکومت نے حامد میر، نجم سیٹھی ، غریدہ فاروقی اور سلیم صافی سمیت بہت سے صحافیوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزرا اپنے دوستوں کو جو کہ صحافی ہیں خبردار رہنے کی تلقین کر رہے ہیں کیوں کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ صحافیوں کے خلاف مواد اکٹھا کیا جائے اور ان کو گرفتار کر لیا جائے۔

یاد رہے کہ صحافیوں محسن بیگ کے گھر پر چھاپہ مارا گیا تھا جس کے نتیجے میں محسن بیگ اور ان کے بیٹے نے اور ان کے ملازمین نے فائرنگ بھی کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پولیس اہلکار زخمی ہو گیا تھا ایک ویڈیو میں محسن بیگ دکھاتے ہوئے نظر بھی آئے لیکن عدالت میں ان کے گھر پر چھاپہ غیر قانونی قرار دے دیا کیونکہ جن افسران نے ان کے گھر پر چھاپا مارا تھا ان کے پاس وارنٹ نہیں تھے ۔ عدالت نے کہا کہ ایف آئی اے نے میں بغیر کسی ثبوت کے چھاپا مارا۔ عدالت نے حکم دیا ہے کہ کے محسن بیگ کے خلاف ثبوت اکھٹے کیے جائیں اور اس کے بعد ہی ان پر کوئی کارروائی کی جا سکے گی۔ یہ کہا جا رہا ہے کہ ایس ایچ او نے جعلی کارکردگی دکھانے کے لئے چھاپا مارا۔ بہت سے صحافی اور اپوزیشن کے رہنماؤں نے محسن بیگ کے گھر پر چھاپے اور ان کی گرفتاری پر شدید مزمت کی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *