پاکستان (نیوز اویل)، تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے اپوزیشن جماعتوں کی ملاقاتیں جاری ہیں جن میں تحریک عدم اعتماد کو تکمیل تک پہنچانے کے لیے جوڑ توڑ جاری ہے یہ فیصلے کیے جا رہے ہیں کہ کون سی وزارت کس کو دی جائے گی ۔
حال ہی میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ ق لیگ کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ ہم وزارت اعلی سے کم پر سمجھوتہ نہیں کریں گے ذرائع کے مطابق ق لیگ نے اپوزیشن سے یہ کہا ہے کہ انہیں پنجاب کی وزارت اعلیٰ کی جائے تو پھر ہیں ان کی بات مانیں گے اور ان کے ساتھ تحریک عدم اعتماد میں شامل ہوں گے۔ یہ بات انہوں نے سابق صدر آصف علی زرداری سے کہی ہے اور سب سے زیادہ علی زرداری نے یہ بات مسلم لیگ نون تک پہنچا دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس حوالے سے فی الحال کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا اور مشاورت جاری ہے ق لیگ نے یہ یقین دہانی کرائی ہے کہ اگر انہیں پنجاب کی وزارت علی دی جائے گی تو تو وہ اس کو بڑے اچھے طریقے سے لے کر چلیں گے اور ان ہاؤس تبدیلیاں کریں گے اور انہوں نے ان ہاؤس تبدیلی کی کامیابی کی ضمانت بھی دی ہے ۔ لیکن فی الحال بغیر آپریشن جماعتوں نے ق لیگ کی اس شرط کے حوالے سے کوئی فیصلہ نہیں کیا ان کا کہنا ہے کہ وہ اس حوالے سے سوچ سمجھ کر فیصلہ کریں گے اور ق لیگ کو اس کا جواب دیں گے ۔