پاکستان (نیوز اویل)، پاکستان تحریک انصاف کے ندیم افضل چن نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق ندیم افضل چن نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کر دیا ہے ۔ اور آج وہ بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کریں گے اور ان سے پارٹی میں شمولیت کے حوالے سے بات چیت کریں گے اور سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال بھی کریں گے ۔ ندیم افضل چن کو تمام اپوزیشن پارٹی کے ارکان پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت پر مبارک باد دے رہے ہیں اور ان کے اس فیصلے کو سراہا جا رہا ہے ۔
حال ہی میں پرویز خٹک صاحب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان میں اتنی ہمت ہی نہیں ہے کہ حکومت کا مقابلہ کر سکیں یہ نواز شریف ، زرداری ، اور مولانا صاحب حکومت کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے اور ان کے بہت سے ارکان ایسے ہیں جو کہ اندر سے حکومت کے ساتھ ہیں ہیں تو آپریشن کو چاہیے کہ وہ آرام سے بیٹھ جائیں کیونکہ اگر وہ تحریک لے آئے تو ان کو شرمندگی کا سامنا کرنا پڑے گا۔