وزیراعظم عمران خان کا قوم کے نام اہم ویڈیو پیغام۔۔۔ 27 مارچ کے جلسے کے حوالے سے عوام سے اہم درخواست!

پاکستان (نیوز اویل)، وزیراعظم عمران خان نے قوم کے نام اہم ویڈیو پیغام جاری کر دیا ہے جس میں انھوں نے 27 مارچ کو ڈی چوک اسلام آباد میں ہونے والے جلسے سے کے حوالے سے عوام سے درخواست کر دی ۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ میں صرف یہ چاہتا ہوں کہ میری ساری عوام میری ساری قوم میرے ساتھ اس بات کے لئے نکلے کہ ہم بدی کے ساتھ نہیں ہیں بلکہ ہم بدی کے خلاف ہیں ۔ اور ہم اس ملک پر ہونے والے ظلم اور اس جمہوریت پر جرم کے سخت خلاف ہے ہے اور ان لوگوں کے خلاف ہیں جو سالوں سے اس ملک کو لوٹتے آ رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میری قوم کو پتہ ہونا چاہئے کہ انہوں نے ظلم کے خلاف کھڑے ہونا ہے اور یہ کہ قوم کو پتہ ہونا چاہیے آئے کہ اس ملک کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے بلکہ اس ملک کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف کھڑے رہنا ہے اور ملک میں تیس سال سے موجود چور اور ڈاکوؤں کا ٹولہ اکٹھا ہونے جا رہا ہے اور لوگوں کے ضمیر خرید رہا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *