پی ٹی آئی سے ناراض 3 گروپوں کا مشترکہ اجلاس۔۔۔ اپوزیشن یا حکومت کس کا ساتھ دیں گے! کیا عمران خان کی واپسی ابھی بھی ممکن ہو سکتی ہے۔۔۔ اہم حقائق سامنے آگئے!

پاکستان (نیوز اویل)، پی ٹی آئی سے ناراض 3 گروپوں کا مشترکہ اجلاس ہوا ہے اور ذرائع کے مطابق چھینہ گروپ، علیم خان گروپ اور جہانگیر ترین گروپ کے رہنماؤں کا مشترکہ غیر رسمی اجلاس ہوا ہے اور اس اجلاس میں موجودہ صورتحال کے حوالے سے اہم بات چیت کی گئی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق ان تینوں گروپس میں ہونے والے اس مشترکہ اجلاس میں جو بات قابل ذکر نہیں ہے وہ یہ ہے کہ پنجاب میں کس کا ساتھ دینا ہے اور وزیر اعلی کے حوالے سے کس کا نام لے آنا چاہیے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ان تینوں گروپس کا اجلاس الگ سے بھہ متوقع ہے جس میں وہ آپس میں اس حوالے سے مشاورت کریں گے اور اہم فیصلے کیے جائیں گے۔ مسلم لیگ نون اور مسلم لیگ ق بھی ان تینوں گروپوں سے مسلسل رابطے میں ہے اور اسی سلسلے میں تینوں گروپس کی مشاورت کر رہے ہیں۔ واضح رہے کہ علیم خان گروپ نے گزشتہ روز ہی اجلاس کے دوران پرویز الہٰی کی حمایت نہ کرنے کا اعلان کیا ہے اور اس کے علاوہ علیم خان گروپ کے ترجمان اپوزیشن کے ساتھ چلنے کا اعلان بھی کرچکے ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *