وہ واحد صحابی جن کا نام قرآن پاک میں آیا ہے۔۔۔ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں منہ بولا بیٹا قرار دیا، اپنے باپ کے ساتھ جانے پر انہوں نے بارگاہ رسالت میں رہنے کو ترجیح دی!

پاکستان (نیوز اویل)، جس صحابی کا نام قرآن پاک میں آیا ہو اس کی شان سے کیسے انکار کیا جا سکتا ہے۔ سیدنا زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ ایسے ہی صحابی ہیں۔ آپ کو بچپن سے ہی غلام بنا لیا گیا اور غلام کی حیثیت سے آپ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پہنچے۔

جب حضرت زید کے والد کو ان کی خبر ہوئی تو وہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور اپنے بیٹے کو اپنے ساتھ لے جانا چاہا۔ حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا کہ اگر زید تمہارے ساتھ جانا چاہتا ہے تو میں اسے نہیں روکوں گا اور اس کی کوئی رقم بھی نہیں وصول کروں گا گا۔ لیکن انہوں نے اپنے والد کے ساتھ جانے پ نبی پاک صل اللہ علیہ وسلم کے ساتھ رہنے کو ترجیح دی۔ یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے غلاموں کے ساتھ بہت اچھا برتاؤ کرتے تھے۔ حضور صلی اللہ علیہ و سلم نے حضرت زید کو اپنا منہ بولا بیٹا بنا لیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نبوت کا اعلان کیا تو حضرت خدیجہ، امام علی اور حضرت ابوبکر کے بعد حضرت زید چوتھے ایسے صحابی تھے جو ایمان لائے۔

حضرت زید کی شادی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی پھوپھی زاد بہن حضرت زینب سے ہوئی جو کامیاب نہ ہو سکی۔ پھر اللہ نے حضور صلی وسلم کو حکم دیا کہ وہ حضرت زینب سے شادی کرلیں۔ اسی تناظر میں حضرت زید کا ذکر سورہ احزاب میں آیا ہے۔ حضرت زید ہمیشہ نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے وفادار ساتھی رہے اور سفر طائف میں بھی نبی پاک صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *