برطرف گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا ردعمل سامنے آگیا! “میں نے ہمیشہ آئین کی پاسداری کو ترجیح دی، اللہ کا شکر ہے کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

پاکستان (نیوز اویل)، حال ہی میں برطرف ہوئے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کا بھی تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد بیان سامنے آگیا ہے محمد سرور نے کہا ہے کہ اللہ کا شکر ہے کہ میں اس غیر آئینی کام میں شامل ہونے سے بچ گیا ۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ہمیشہ انہی اصولوں کی پاسداری کی ہے اور اللہ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ اس نے مجھے اس کام سے بچا لیا جو غیر آئینی تھا۔

یاد رہے آج قومی اسمبلی کا اجلاس ہونے سے پہلے گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور کو برطرف کر دیا گیا تھا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *