عدالتی فیصلے سے پہلے کورٹ نمبر ایک کے دروازے کیوں لاک کردیے گئے؟؟؟ دلائل دینے والے وکلا بھی دروازے کھلنے کے منتظر!!!

پاکستان (نیوز اویل)، عدالتی فیصلے سے پہلے کورٹ نمبر ایک کے دروازے لاک کردیے گئے ہیں اور کورٹ میں آڈیو اور ویڈیو سسٹم چیک کیے جا رہے ہیں۔ دلائل دینے والے وکلا بھی دروازے کھلنے کے منتظر ہیں اور کورٹ کے باہر موجود ہیں۔

یاد رہے ابھی سے کچھ دیر پہلے پاکستان پیپلز پارٹی کے وکیل فاروق ایچ نائیک کا بیان سامنے آیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایسا لگ رہا ہے کہ رولنگ کو مسترد کردیا جائے گا عدالت اپنے فیصلے میں الیکشن کرانے کا کہے گی۔

یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر ازخود نوٹس کی سماعت آج کی گئی ہے اس میں کیس کا بغور جائزہ لیا جا رہا تھا اور ابھی فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے ۔ چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ یہ بات توہمیں نظر آرہی ہے اور وہ یہ ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ غلط ہے اور تحریک عدم اعتماد کے دوران جس طرح سے اسمبلیاں تحلیل کی گئی ہیں ایسا کرنا آئین کے خلاف ہے ۔ اور ابھی کچھ دیر میں فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *