‏شکریہ سپریم کورٹ! نظریہ ضرورت دفن کرنے پر عدالت عظمیٰ کے بنچ کو سلام ، کسی کی انا کی بجائے۔۔۔۔۔۔۔ سپریم کورٹ کے فیصلے پر سلیم صافی کا تہلکہ خیز بیان!

پاکستان (نیوز اویل)، سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد سینئر صحافی سلیم صافی نے سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک ٹویٹ کی ہے جس میں انہوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ “‏شکریہ سپریم کورٹ ۔۔۔ نظریہ ضرورت دفن کرنے پر عدالت عظمیٰ کے بنچ کو سلام ۔ کسی کی انا کی بجائے آئین کو بالادست رکھنے پر آپ سب کے لئے دعائیں”

مولانا فضل الرحمن نے بھی قوم کو مبارکباد دی ہے اور مریم نواز شریف اور باقی اپوزیشن پارٹیوں میں بھی جشن کا سماں ہے ۔

یاد رہے کہ ابھی سے کچھ دیر پہلے سپریم کورٹ نے اپوزیشن کے حق میں فیصلہ سنا دیا ہے ۔سپریم کورٹ کا فیصلہ آ گیا تمام فیصلے کالعدم قرار دے گئے۔ تحریک عدم اعتماد کو مسترد کرنے کا فیصلہ بھی کالعدم قرار دیا ہے پانچ رکنی بینچ نے متفقہ فیصلہ دیا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر کی 3 اپریل کی رولنگ آئین سے متصادم قرار دی گئی ہے ۔ اسمبلیاں بحال کر دی گئی ہیں کابینہ کو بھی بحال کر دیا گیا ہے اور تحریک عدم اعتماد ابھی تک قائم ہے جس کا فیصلہ ہو گا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *