نئی کابینہ میں وزیر داخلہ اور وزیر اطلاعات کون۔۔۔ پیپلز پارٹی اور ن لیگ سے الگ الگ نام سامنے آ گئے! کیا اپوزیشن ایک ہی نام پر متفق ہو سکے گی!

پاکستان (نیوز اویل)، تفصیلات کے مطابق نئی کابینہ میں وزارتوں کے فیصلے آج کیے جائیں گے۔ اور مختلف وزارتوں کے لئے بہت سے نام سامنے آرہے ہیں لیکن ان کا فائنل فیصلہ آج رات کو کیا جائے گا جو کہ کابینہ کے اجلاس میں کیا جائے گا ۔

ذرائع کے مطابق کابینہ میں وزارتوں کے لیے مسلم لیگ نون کے رہنما رانا ثنا اللہ کو وزیر داخلہ بنایا جانے کا امکان ہے جبکہ کہ مسلم لیگ نون کی رہنما مریم اورنگزیب کو وزیر اطلاعات بنائے جانے کا امکان ہے ۔ لیکن ابھی فائنل نام سامنے نہیں آ سکے کہ کونسی وزارت کس کو دی جائے گی یار رہے کہ گزشتہ ہفتے اپوزیشن کے اجلاس میں سابق صدر آصف زرداری نے بھی رانا ثنااللہ کو وزیر داخلہ کہہ کر مخاطب کیا تھا اور ابھی تک ان کا نام ہی سامنے آ یا ہے ۔

یاد رہے گزشتہ روز شہباز شریف وزیراعظم پاکستان بن چکے ہیں اور انہوں نے گزشتہ رات حلف بھی لے لیا ہے اور آج صبح ان کو وزیراعظم ہاؤس میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا ہے جس کے بعد وہ وزیراعظم ہاؤس میں تشریف لے گئے ہیں ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *