18 کروڑ روپے میں” ہار ” فروخت کا الزام۔۔۔عمران خان اور ذلفی بخاری کے خلاف ایف آئی اے کی تحقیقات شروع!

پاکستان (نیوز اویل)، عمران خان اور ان کے بہت ہی قریبی دوست زلفی بخاری کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہے ہے عمران خان کے دوست زلفی بخاری پر الزام ہے کہ کہ انہوں نے بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والا ہار توشہ خانہ میں جمع نہیں کرایا اور اس ہار کو فروخت کر دیا ہے ۔

ایف آئی اے نے عمران خان اور ان کے دوست زلفی بخاری کے خلاف تحقیقات شروع کر دی ہیں جس میں عمران خان کو دوست پر لگائے گئے الزام جس میں یہ کہنا ہے کہ انہوں نے بیرون ملک سے تحفے میں ملنے والا ہار 18 کروڑ روپے میں فروخت کر دیا ہے کا الزام ہے اور اس الزام کی بنیاد پر ان کے خلاف تحقیقات شروع کی گئی ہیں ۔

یاد رہے گزشتہ دنوں عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف یہ الزام لگایا گیا تھا کہ انہوں نے توشہ خانہ کے تحفے فروخت کئے ہیں اور اب توشہ خانہ سے 18 کروڑ روپے میں ایک ہار کی فروخت کا الزام ہے زلفی بخاری نے اس الزام کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ سراسر غلط الزام ہے لیکن ایف آئی اے نے اس کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *